ڈفرنٹ کرکٹ کلب نے زولٹیک کو شکست دے کر پاکستان کرکٹ لیگ کا فائنل جیت لیا

جدہ میں پاکستان کرکٹ لیگ کا فائنل
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ڈفرنٹ ٹریک کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زولٹیک کی ٹیم کو آخری اوور کی پانچویں گیند پر شکست دے کر پاکستان کرکٹ لیگ (جدہ چیپٹر) کا فائنل میچ جیت لیا۔ پاکستانی قونصل جنرل جدہ خالد مجید اور کمیونٹی کی طرف سے ڈفرنٹ ٹریک کے اونر حاجی عثمان کو پی سی ایل کا فائنل جیتنے پر مبارک باد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 400 سیکنڈ میں تل ابیب: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے اسرائیل تک پہنچنے والے ہائپرسونک میزائل کیسے تیار کیے؟
ٹورنامنٹ کی تفصیلات
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان کرکٹ لیگ جدہ چیپٹر کے میچز مکمل ہو گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں جدہ کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ ان میں ڈفرنٹ ٹریکس کرکٹ کلب، موڈون البینا کرکٹ کلب، کبابش کرکٹ کلب اور زولٹیک کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا
فائنل میچ کی کہانی
پاکستان کرکٹ لیگ جدہ چیپٹر کا فائنل زولٹیک اور ڈفرنٹ ٹریک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ ڈفرنٹ ٹریک نے ٹاس جیت کر زولٹیک کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ زولٹیک نے مقررہ اوورز میں 58 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں، ڈفرنٹ ٹریک کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ فائنل میچ کی خاص بات ڈفرنٹ ٹریک کے اوپننگ بیٹسمین محمد جواد یونس کی کارکردگی تھی، جنہوں نے لگاتار تین چھکے لگا کر میچ کا پاسہ ڈفرنٹ ٹریک کے حق میں پلٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں 190 کروڑ روپے کا ڈیجیٹل فراڈ: ایک خاتون کی کال اور لوکیشن کی تلاش نے حقیقت بے نقاب کی
قونصل جنرل کی جانب سے خوش آمدید
جدہ چیپٹر کا فائنل جیتنے کی خوشی میں پاکستانی قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے ڈفرنٹ ٹریک کی ٹیم کو خصوصی طور پر قونصل خانہ مدعو کیا اور وننگ ٹرافی اونر ڈفرنٹ ٹریک حاجی عثمان اور کیپٹن جہانگیر خان کو دی۔ اس موقع پر قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے امید ظاہر کی کہ ڈفرنٹ ٹریک کی ٹیم اسی طرح سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کا فائنل بھی اپنے نام کر لے گی۔
اگلے مرحلے کی تیاری
پاکستان کرکٹ لیگ کے اگلے مرحلے میں دمام، ریاض اور مدینہ منورہ کے میچز شروع ہو رہے ہیں۔