یوٹیوبر رجب بٹ نے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
یوٹیوبر رجب بٹ کی فائرنگ کے واقعے پر ویڈیو پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے 333 گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے پانی کے تحفظ کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے، تجزیہ کاروں نے خبردار کردیا
فائرنگ کا واقعہ اور ملزمان کے نام
ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے کہا کہ میرے گھر پر فائرنگ کرنے والے کا نام کاشف چوہان ہے جس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔ رجب بٹ کے مطابق کاشف چوہان نے پہلے گاڑی تبدیل کی اور موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کی، فائرنگ بیرون ملک بیٹھے شہزاد بھٹی نے کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ تو گڑبڑ ہے، دیا: سی آئی ڈی کی ٹی وی اسکرین پر واپسی نے مداحوں کو ماضی کی یاد دلا دی۔
پولیس کا ردعمل
یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس بھی سب جانتی ہے، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے، گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تاحال کچھ نہیں پتہ، رجب بٹ نے ویڈیو میں جو نام لیے ہیں اس کا علم نہیں۔








