سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور بدترین مالی بحران کا شکار، ملازمین کی ادویات بھی رک گئیں، چیئرمین غزالی سلیم بٹ اور پارلیمانی سیکریٹری کی موجیں جاری
نئی قیمتوں کی تفصیلات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 87 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 671 ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورت حال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر اضافے سے 3387 ڈالر فی اونس ہے۔








