حکومت چینی کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی، سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

سینیٹ اجلاس کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ اجلاس میں چینی کی قیمت کنٹرول نہ کرسکنے پر حکومت پر کڑی تنقید کی گئی، اراکین نے کہا کہ چینی کی قیمت پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادیٔ بولان کی سرنگیں دنیا بھر میں مشہور اورحیران کر دینے والی ہیں،جناتی قسم کا کوئی پہاڑ یکدم سامنے آن کھڑا ہوتا، جس سے منہ پھیرنا مشکل ہو جاتا
چیئرمین کا بیان
چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس، سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت شوگر مافیا کو سپورٹ کررہی ہے، شوگر مافیا کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں، اس سارے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔
سینیٹر دنیش کمار کی رائے
ڈان نیوز کےمطابق سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ہر اشیائے خورونوش کا مافیا بنا ہوا ہے، چینی کا بھی مافیا بنا ہوا ہے، کہا جاتا ہے اس پر بات نہ کریں صوبائی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کام نہیں کرسکتے تو کیا یہاں جھک مارنے آئے ہیں؟