سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف ایک اور سینیٹر منتخب کراسکتی تھی، صحافی محمد عمیر

پشاور میں سینیٹ الیکشن پر تبصرہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی محمد عمیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے پاس اتنے ووٹ تھے کہ وہ ایک اضافی سینیٹر بھی منتخب کراسکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
تحریک انصاف کی ووٹنگ کی تفصیلات
اپنے ایک ٹویٹ میں محمد عمیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے چاروں امیدواروں نے اپوزیشن کے سینیٹرز کی نسبت کل ملا کر 18 ووٹ اضافی لیے اور دو ووٹ ضائع ہوئے۔ ان 20 ووٹوں سے ایک سینیٹر اور منتخب ہوسکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Panjgur mein 5 mazdooron ka qatal bad tareen buzdili hai, hoslay pust nahi honge: Maryam Nawaz
اپوزیشن کی تعداد اور ووٹ کی صورتحال
صحافی کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 52 تھی۔ ن لیگ اور جے یو آئی کے سینیٹر 17، 17 ووٹ لیکر منتخب ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 18 ووٹ لئے۔
تحریک انصاف کے امیدواروں کی نتائج
تحریک انصاف کے 92 ووٹ تھے، مراد سعید نے 26، فیصل جاوید 22، جبکہ مرزا آفریدی اور نور حق قادری نے 21، 21 ووٹ لیے۔ تحریک انصاف کے امیدواروں نے 90 ووٹ لیے جبکہ تحریک انصاف کے پاس 92 ووٹ تھے۔ اگر سینیٹر 17 نشستوں پر منتخب ہورہا تھا تو اضافی ووٹ ڈالنے کا کیا فائدہ ہوا؟