بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کا عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں شروع

لندن کی عدالت میں مقدمے کا آغاز
لندن (مجتبیٰ علی شاہ، بیورو چیف، یو کے) برطانیہ کی ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی جانب سے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف دائر ہتکِ عزت کا مقدمہ آج باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا۔ یہ مقدمہ چار روز تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں امن کی آبیاری کیلئے آخری حد تک جائیں گے: محسن نقوی
پہلے روز کی کارروائی
پہلے روز کی کارروائی کے دوران عدالت میں ابتدائی دلائل دیے گئے۔ مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر، عادل راجہ کے گواہ کے طور پر عدالت میں پیش ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی حمایت کا مظاہرہ
دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے برطانیہ بھر میں اپنے کارکنان کو عادل راجہ کی حمایت کے لیے عدالت پہنچنے کی اپیل کی گئی تھی، تاہم صرف دو کارکن ہی عدالت میں موجود نظر آئے۔