پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ترین سپن باولر ساجد خان انجری کا شکار
ساجد خان انجری کا شکار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شاہینز اسکواڈ کا حصہ بننے والے اسپنر ساجد خان انجری کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 7 منٹ میں متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
پریکٹس کے دوران انگوٹھے میں فریکچر
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ٹون برج میں پریکٹس کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ساجد خان کی وطن واپسی
ذرائع کا بتانا ہے کہ ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے تاہم تاحال ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا ہے۔
پاکستان شاہینز کا میچ
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے (آج) منگل کو بیکنہم میں ہو گا۔








