اسلام آباد میں کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے

حادثے کی خبر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، طاہر اشرفی
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے پر دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔ نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کیلئے آوازیں لگاتے رہے۔ کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی۔
ریسکیو آپریشن
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔