دیامر کلاوڈبرسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں کے ڈاکٹر میاں بیوی جاں بحق
سیلابی صورتحال کا افسوسناک واقعہ
گلگت بلتسان(ڈیلی پاکستان آن لائن) دیامر کلاوڈبرسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں کے ڈاکٹر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں فی کلو آٹا 75 روپے سے بڑھ کر 145 روپے تک پہنچ گیا
خاندان کی حالت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، نوٹی فیکیشن جاری
باقی فیملی کی حفاظت
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیامر میں حادثے کے شکار خاندان کے باقی تمام افراد محفوظ ہیں، موسم بہتر ہونے پر میتوں اور اہلخانہ کو دیامر سے لودھراں لایا جائے گا۔
تفریحی سفر کا پس منظر
یادرہے کہ متاثرہ فیملی کے 17 ارکان سیروتفریح کیلئے گلگت بلتستان گئے تھے، گزشتہ روز سکردو سے واپسی پر ان کی گاڑیاں دیامر میں سیلابی ریلے میں پھنس گئی تھیں۔








