کار کے برساتی نالے میں بہہ جانے کا واقعہ ؛کار سوار شخص کی شناخت ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کے نام سے ہوگئی

راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ
اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز5میں کار کے برساتی نالے میں بہہ جانے کے واقعے میں کار سوار شخص کی شناخت ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کے نام سے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی موثر کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق قاضی اپنی 25سال کی بیٹی کے ہمراہ کار میں سوار تھے۔ اسحاق قاضی اپنے گھر سے نکلے اور سرمئی رنگ کی کار میں اپنی بیٹی کے ساتھ جا رہے تھے، کہ قریبی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث گاڑی بند ہوگئی۔ اسحاق قاضی گاڑی سٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس کی وجہ سے دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔
ریسکیو کی کوششیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم نے تلاش شروع کر دی ہے۔ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔