24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے 12 اموات ہوئیں، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے اموات کی حوالے سے تفصیلات شیئر کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے بیجنگ میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں ”پاک چین ثقافتی کوریڈور“ کی تجویز دے دی
بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 12 اموات ہوئیں۔ جان بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مختصر لباس پہننے پر علیزے شاہ کا مؤقف آگیا
صوبوں میں اموات کی تفصیلات
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 10 اموات ہوئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح سندھ میں بارش سے 2 اموات ہوئیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اموات فلیش فلڈ، گھر گرنے اور ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی
مجموعی اعداد و شمار
رپورٹ کے مطابق بارشوں سے ابتک 233 اموات ہوئیں اور 594 زخمی ہوئے۔ جان بحق ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 135 اموات ہوئیں جبکہ 470 افراد زخمی ہوئے۔
صوبوں کی مزید معلومات
ادھر خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 56 اموات ہوئیں جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے۔ سندھ میں مجموعی طور پر 24 اموات اور 40 افراد زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں 16 اموات اور 4 افراد زخمی ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 1 شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، جبکہ اسلام آباد میں ایک شخص جان بحق ہوا۔