مظفرآباد: پی ٹی آئی رکن اسمبلی میر اکبر خان کی کامیابی کالعدم قرار
الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رکن آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میراکبر کی کامیابی کالعدم قرار دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیدار کا ریشم پردوسروں کی زندگیاں تباہ کرنے کا الزام
میراکبر کے خلاف فیصلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 باغ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی میراکبر کے خلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آگیا۔ الیکشن ٹربیونل جج حافظ اکرم نے میر اکبر خان کے خلاف الیکشن عذرداری پر فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ انسانی غلطی سے پیش آیا، 3 سال بعد رپورٹ پیش کردی گئی
کامیابی کالعدم قرار
میر اکبر خان کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دے دی گئی۔ سردار میراکبر انوارالحق کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بوڑھے افراد کے درمیان نہر میں تیراکی کے مقابلے کی شرط، ایک ڈوب کر جاں بحق
دوبارہ پولنگ کا حکم
الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا ہے کہ ایل اے 16 باغ کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی، میر اکبر خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔
جنرل الیکشن کی قریب آمد
خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب آزاد جموں کشمیر میں جنرل الیکشن کو ایک سال کے قریب وقت باقی رہ گیا ہے۔








