پیرس کی سڑکوں پرپیدل اخبار بیچنے والا پاکستانی فرانس کے اعلیٰ شہری اعزاز کیلئے نامزد

علی اکبر کو فرانس کے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازا جائے گا
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی گلیوں اور سڑکوں پر پیدل اخبار بیچنے والے آخری ہاکر اور پاکستان کے شہری علی اکبر کیلئے اعلیٰ اعزاز، فرانسیسی حکومت نے 72 سالہ علی اکبر کو اعلیٰ شہری اعزاز ’’لیجن آف آنر‘‘ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا کراچی لیاری سانحہ پر اظہار افسوس، ریسکیو آپریشن میں مشکلات
علی اکبر کی شناخت
نیویارک ٹائمز اور میدیا پارٹ کی رپورٹس کے مطابق نرم اور میٹھے لہجے والے پاکستانی شہری علی اکبر اہلِ پیرس میں بہت مقبول ہیں۔ وہ خوشبووں کے اس لیجنڈری شہر کی ثقافت اور تہذیبی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ وقت جب اوم پوری حاملہ بیوی کو چھوڑ کر کسی اور کی زلفوں کے اسیر ہوئے، پہلی بیوی نے ساری کہانی سنادی
زندگی کا سفر
رپورٹ کے مطابق علی اکبر 1975ء میں راولپنڈی سے فرانس پہنچے۔ غریب گھرانے سے تعلق تھا۔ وہاں انہوں نے چند ماہ معمولی ملازمتیں کیں، اسی دوران انہوں نے پیرس میں گھومتے پھرتے لا موند اور دوسرے فرانسیسی اخبار بیچنا شروع کردیئے۔ تب سے اب تک گھوم پھر کر اور آوازیں لگا کر اخبار بیچتے ہوئے انہیں 50 برس ہوگئے ہیں۔
اعزاز کی تقریب
ان کی ان خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت فرانس نے انھیں اعلیٰ شہری اعزاز ’’لیجن آف آنر‘‘ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے جو رواں سال انہیں امریکی صدر عمانویل میکخواں عطا کریں گے۔