26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات میں بیرسٹر گوہر، بشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایران کی کس اہم شخصیت سے بات ہوئی جس کے بعد وہ سعودی عرب دورے پر گئے ۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
عدالت کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اے ٹی سی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے مجموعی طور پر ضمانت قبل از گرفتاری کی 230 درخواستوں پر سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، عمیر نیازی، لطیف کھوسہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہیں ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 143 اور پی پی 203 میں ن لیگ نے میدان مار لیا
عدالت کی جانب سے استثنیٰ کی منظوریاں
بشری بی بی، سلمان اکرم راجا، شیر افضل مروت، عمر ایوب، شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔
مقدمات کی تعداد
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ مارگلہ، رمنا کوہسار اور دیگر میں انیس مقدمات درج ہیں。








