انسداد دہشتگردی عدالت نے شیرپاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ محفوظ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے شیرپاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر:بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع
مقدمہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل برہان معظم ملک نے مقدمہ میں حتمی دلائل دیئے، اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
ملزمان کی فہرست
یادرہے کہ تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 23/97 میں فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے، مقدمہ میں شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کے خلاف ٹرائل ہوا، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید ملزمان میں شامل ہیں۔