علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی، محمد مالک

سینیٹر الیکشن پر محمد مالک کا تبصرہ
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر صحافی محمد مالک نے سینیٹ الیکشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں، حسن علی نے وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑدیا
پروگرام میں گفتگو
اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ اس بار الیکشن میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی ووٹ سلپ نہیں ہوا، تمام ووٹ ڈالے گئے۔ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے اچانک ایک فارمولہ طے پا جاتا ہے 6 اور 5 کا، لیکن ہر الیکشن کا ایک میجیکل نمبر ہوتا ہے۔ اس بار وہ نمبر پانچ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کمپنیوں نے جولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی
معلومات اور نتائج
پانچ کا نمبر ملنے پر وفاقی حکومت کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت مل جانی تھی۔ پی ٹی آئی کو دو سیٹیں کم ملیں یا زیادہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت پوری کرنے کے لیے 5 کا میجک نمبر چاہئے تھا جو علی امین گنڈا پور نے پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا۔ ووٹوں کے تناسب سے پی ٹی آئی کی آرام سے 8 جب کہ اپوزیشن کی کل 3 نشستیں بنتی تھیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو ان نتائج کا پتہ تھا کہ اگر پانچ کا فارمولہ طے ہوجاتا ہے تو سینیٹ میں دو تہائی کی اکثریت مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور پر تبصرہ کرنے والے بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کون ہیں اور اس وقت کس حال میں ہیں ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سرکاری نتائج کا اعلان
خیال رہے خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے تمام نشستوں کے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید سمیت 6 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں۔
ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا جب کہ ریٹرننگ آفیسر نے سرٹیفیکیٹ آف الیکشن فارم 58 جاری کر دیئے۔ سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے مراد سعید 26 اور فیصل جاوید 22 ووٹوں، نورالحق قادری اور مرزا گل آفریدی 21، 21 ووٹوں، اعظم سواتی 89 ووٹ اور پی ٹی آئی کی روبینہ ناز 89 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قراردی گئیں۔
اپوزیشن کی کامیابی
دوسری جانب، اپوزیشن کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلزپارٹی کے طلحہ محمود جنرل نشست پر 17 ووٹوں، مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد خان 18 ووٹوں، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عطا الحق درویش 18 ووٹوں، جے یو آئی (ف) کے دلاور خان 54 ووٹوں اور خواتین نشست پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہوئیں۔