گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کی ملاقات
گورنر سندھ کی ملاقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے سوشل میڈیا اسٹار دبئی میں گرفتار
حج کی مبارک باد
’’جنگ‘‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جانب سے گورنر سندھ اور اہلِ خانہ کو فریضۂ حج کی ادائیگی پر مبارک باد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سلطنت فارس کی 2500 سالہ تاریخ اور ایران کی آخری ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر یحییٰ خان کی بے چینی
5 سالہ یو اے ای ویزا پالیسی
اس موقع پر اماراتی سفیر نے کہا کہ 5 سالہ یو اے ای ویزا پالیسی کے اجراء میں گورنر سندھ کا کلیدی کردار ہے۔
شکریہ کا اظہار
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستانیوں کے لیے 5 سال کے ویزے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔








