پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک شخص نے 20 برس کے دوران خود کو 200 سانپوں سے کیوں ڈسوایا؟
عدالت کے احکامات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس مقدمے کے کافی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں، باقی گواہوں کے بیانات چند روز تک ریکارڈ کرلئے جائیں گے اور فیصلہ آ جائے گا۔ عدالت اس مرحلے پر اپنا مائنڈ ڈسکلوز نہیں کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی
سماعت کی تفصیلات
سپریم کورٹ نے چار ماہ میں مقدمے کے فیصلے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جارہی ہے۔
مقدمے کی پس منظر
یاد رہے کہ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کا 9 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔