بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا 75 فیصد جگر ناکارہ ہونے کا انکشاف
قرارداد کا متن
قرارداد پاکستان مسلم لیگ( ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان غیرت کے نام پر ایک نہتی خاتون کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور جرگے کی آڑ میں قتل کیے گئے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وارداتوں کے بعد خیبرپختونخوا میں چوری شدہ سامان بیچنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار
حکومت بلوچستان سے مطالبہ
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
دیگر مطالبات
قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایسے واقعات کو پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مؤثر قانون سازی کی جائے۔








