بیٹے نے باپ کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا

قتل کا واقعہ دادو میں
دادو( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دادو میں ذاتی رنجش پر بیٹے نے باپ کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی
تفصیلات
پولیس کے مطابق یہ واقعہ دادو کے علاقے سیتا روڈ پر پیش آیا، جہاں بیٹے نے ذاتی رنجش پر اپنے والد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔
پولیس کی کارروائی
’’جنگ‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔