لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف
جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے کے بعد اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شیر کی جانب سے خاتون پر حملے کے بعد وائلڈ لائف کی کارروائیاں اور باقاعدہ طور پر ایک سروے بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول سے متعلق اہم خبر آگئی
سروے کی تفصیلات
سروے کے دوران لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان افراد کی جانب سے شیر اور چیتے کو بگ کیٹس ڈیکلیئر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا محلہ دار گرفتار، حنا پرویز بٹ کی متاثرہ سے ملاقات
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز کا بیان
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز لاہور کے مطابق، بگ کیٹس ڈیکلیئر کرنے والوں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔ سروے کے مطابق لاہور ریجن میں 39 افراد نے 198 بگ کیٹس یعنی (شیر، ٹائیگر) ڈیکلیئر کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم ۴۱۱ ارب ڈالر ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
غیر قانونی بگ کیٹس کی ضبطی
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز عدنان ورک کے مطابق، غیر قانونی طور پر رکھی گئیں 15 بگ کیٹس قبضے میں لے لی گئی ہیں اور اس کے علاوہ بگ کیٹس ڈیکلیئر کرنے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
سہولیات کی بہتری کے لیے ہدایات
حکام نے بگ کیٹس رکھنے والے افراد کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت اور سہولیات بہتربنانے کے لیے 2 ماہ کا وقت دیا ہے۔








