بھارت کا 62 سال بعد مگ 21 جنگی طیارے گراؤنڈ کرنے کا اعلان

بھارتی فضائیہ کا MiG-21 طیارے کا ریٹائرمنٹ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فضائیہ نے باضابطہ طور پر اپنے آخری MiG-21 لڑاکا جیٹ کو 19 ستمبر کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے اس طیارہ کے ایک دور کا خاتمہ ہو جائے گا جس نے 6 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ملک کی خدمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، وزیراعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان
تقرری کی تقریب
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 16 ستمبر کو چندی گڑھ ایئربیس پر مگ طیارے گراؤنڈ کرنے کی باقاعدہ تقریب ہوگی۔ بھارت کے مشہور مگ 21 جنگی طیارے 1963 سے زیر استعمال تھے۔
حفاظتی مسائل
بھارت کے مگ 21 طیاروں کو اڑتا تابوت کا لقب بھی دیا گیا، مگ 21 طیاروں کے حادثات میں 200 سے زائد پائلٹ زندگی گنوا بیٹھے۔