چیٹ جی پی ٹی کا بڑھتا استعمال، کیا گوگل ختم ہو جائے گا؟

دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگوں کی جانب سے روزانہ اس اے آئی چیٹ بوٹ سے کتنے سوالات پوچھے جاتے ہیں یا دیگر کام کرنے کے لیے کہا جاتا ہے؟ تو اس کا جواب کافی دنگ کر دینے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ڈاکٹر جمیل جالبی کی 96 ویں سالگرہ کا اہتمام

CHAT GPT کا اثر

ایک رپورٹ کے مطابق صرف 3 سال سے بھی کم عرصے میں دنیا بھر کے لوگوں کی زندگی میں CHAT GPT نے ایک مرکزی کردار اختیار کر لیا ہے۔ روزانہ چیٹ جی پی ٹی کو ڈھائی ارب سے زیادہ درخواستیں (سوالات، تصاویر بنانے یا دیگر) موصول ہوتی ہیں۔ جن میں سے صرف امریکا سے ہی روزانہ 33 کروڑ سے زائد لوگ چیٹ جی پی ٹی سے کسی نہ کسی وجہ سے رجوع کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کو میزبانی کا شوق کسے دیکھ کر ہوا؟

آلہ کار کے طور پر چیٹ جی پی ٹی

اوپن اے آئی کے ایک ترجمان نے بھی رپورٹ میں دیے گئے اعداد و شمار کی تصدیق کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ شروع میں Chat GPT کو تفریح یا تجربے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ علم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، کام کرنے کا آلہ ہے، تخلیقی صلاحیتوں کا مددگار ہے اور یہ صرف "سرچ" نہیں، بلکہ براہ راست جواب، مشورہ اور کام مکمل کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

گوگل کے ساتھ موازنہ

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق گوگل روزانہ تقریباً 14 ارب سرچز ہینڈل کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ Chat GPT اب گوگل کے یومیہ سرچ حجم کے پانچویں حصے تک پہنچ چکا ہے، حالانکہ یہ صرف 3 سال پرانا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...