منیب فاروق نے اے ٹی سی سرگودھا کا فیصلہ ریاستی برہمی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

تحریک انصاف کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن منیب فاروق نے تحریک انصاف کے خلاف انسداد دہشتگری عدالت سرگودھا کے فیصلے کو ریاستی برہمی کا نتیجہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ اے ٹی سی سرگودھا نے 9 مئی کے کیس میں تحریک انصاف کے 32 ارکان کو سزائیں سنائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
تاریخی اثرات اور حکومت کا ردعمل
منیب فاروق نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا "9مئی کے حملوں سے متعلق سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان صاحب سمیت پی ٹی آئی کی قیادت حقیقت سے بہت دور ہے۔ جہاں نو مئی کے حملوں کے اثرات تاریخی تھے، وہاں ردعمل بھی غیر معمولی ہونا فطری ہے۔ حکومت کے مطابق آج کا فیصلہ مکمل طور پر قانونی بنیاد اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ لیکن تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ریاستی برہمی کے آگے دلیل اور قانون ہمیشہ بے بس ہو جاتے ہیں۔ "
عمران خان اور پی ٹی آئی کی ذمہ داری
انہوں نے مزید کہا "شائد میری بات کچھ حلقوں کو بری لگے مگر عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کے پاس نو مئی حملوں کی ذمہ قبول اور معافی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔"