وزیر اعظم کا اہم اقدام، خواتین کے لیے ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم، صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی؟ جانیے
وزیر اعظم کا اہم اقدام
لاہور (طیبہ بخاری سے) وزیر اعظم شہباز شریف کا خواتین کو خود مختار، با اعتماد اور معاشرے میں باوقار مقام دلانے کے لیے ایک اہم قدم، آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حلب کی جنگ: کیا ایران کو غزہ اور لبنان کے ساتھ ساتھ شام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے؟
آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن بنیادی طور پر خواتین کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس پولیس اسٹیشن میں خواتین کے لیے ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے۔ ہیلپ لائن پر خواتین بلا جھجک کالز کر کے اپنے مسائل کا فوری حل کروا سکتی ہیں۔ 1815 ہیلپ لائن پر کال ٹیکر، کال ریسپانڈر اور تفتیشی افسران بھی خواتین پولیس اہلکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی سفارش کرنا غلط ہے: لیاقت بلوچ
سہولیات کی دستیابی
آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن میں ویڈیو کالنگ اور آن لائن چیٹ کی سہولت موجود ہے۔ خواتین کو ایف آئی آر کے لئے تھانے جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ ایف آئی آر ان کے گھر پہنچائی جاتی ہے۔ خواتین کے مسائل کے حل ان کی بتائی گئی لوکیشن پر کیے جاتے ہیں۔ فرسٹ ریسپانڈر 5 سے 7 منٹ کے اندر بتائی گئی لوکیشن پر پہنچتا ہے اور فوری مسائل حل کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی او آر گیٹ حملہ کیس ؛حماداظہر ،زبیر خان نیازی سمیت 7ملزمان اشتہاری قرار
خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات
جن مسائل کا فوری حل ممکن نہیں ہوتا ان پر ویمن پولیس اسٹیشن کی تفتیشی افسران فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مسائل کا حل کرتی ہیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد، گھریلو ظلم و جبر، اور معاشرے کے کمزور طبقات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے اٹک اور ڈی جی خان میں رینجرز تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی
قانونی معلومات اور مشاورت
باقاعدہ ہیلپ لائن 1815 متعارف کرائی گئی ہے، جس سے متاثرین قانونی معلومات تک رسائی، شکایات درج کرنے، اور مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صنفی بنیاد پر جرائم اور دیگر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔ ہیلپ لائن 1815 چوبیس گھنٹے فعال ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مصیبت میں مبتلا افراد کے لیے مدد ہمیشہ صرف ایک فون کال کی دوری پر ہو۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے خواتین کی 15 پر آنے والی کالز 1815 پر منتقل ہو جاتی ہیں۔ آن لائن پولیس اسٹیشن مکمل طور پر پولیس اسٹیشن آن ویلز سے مربوط ہے اور ضرورت کے وقت فرسٹ ریسپانڈرز کے ساتھ پولیس اسٹیشن آن ویلز بھی موقع پر روانہ کی جاتی ہے。








