ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے ملاقات ہوگی: ٹیمی بروس
امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں، اور جمعہ کو ایک اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ندا یاسر نے تفصیلات بتادیں
کشمیر اور پاک بھارت تعلقات
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ پاک بھارت معاملات کو آگے کیسے بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 میں مخالفین کے تمام اقدامات کے باوجود عوام ساری عمران خان کے ساتھ ہے، حماد اظہر
غزہ کی صورتحال
بروس نے مزید کہا کہ غزہ میں حماس کا زور ختم کر دیا گیا ہے اور حماس کے لوگ امدادی سامان لوٹنے میں ملوث ہیں۔ وہ وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں غزہ جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علینہ عامر نے بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیدیا
تعمیر نو کی امید
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دن بھی آئے گا جب جنگ سے متاثرہ غزہ کی تعمیر نو پر کام شروع کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
عالمی ہیلتھ معاہدہ
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او پر واضح کر چکے ہیں کہ امریکا عالمی ہیلتھ معاہدے میں شامل نہیں ہو گا۔








