سلمان خان کو سونم کیساتھ رومانوی سین کیلئے 5 ماہ تک منانا، لیکن اداکار کی کیا تھی رائے؟ جانئے!

سلمان خان کی رومانوی سین کے لیے ہچکچاہٹ
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار سورج برجاتیا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کو فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کرنے کے لیے 5 ماہ تک منایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل
ہدایتکار سورج برجاتیا کی گواہی
ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ ہدایتکار سورج برجاتیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان اور سونم کپور کی بلاک بسٹر فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ کے بارے میں بات کی۔ ہدایتکار نے کہا کہ جب میں نے سلمان خان کو ‘پریم رتن دھن پایو’ کی مرکزی ہیروئن کا نام بتایا اور تصاویر دکھائیں تو وہ حیران رہ گئے تھے اور پھر اُنہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے متعلق سوچنے کے لیے مجھ سے کچھ وقت مانگ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی بیوی کا اجنبیوں سے مبینہ زیادتی کروانے والا شوہر: ‘میری والدہ اس شخص کی دیکھ بھال کر رہی تھیں جس نے اُن کا زیادتی کروایا’
سلمان خان کی فیصلہ سازی کا عمل
سورج برجاتیا نے کہا کہ جب میں نے ایک ماہ بعد سلمان خان سے دوبارہ رابطہ کیا تھا تو اُن کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اپنے فیصلے پر غور کررہے ہیں کیونکہ سونم کپور عمر میں کافی چھوٹی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سلمان خان کا کہنا تھا کہ سونم میرے دوست کی بیٹی ہے اور میرے سامنے ہی بڑی ہوئی ہے تو میں اُس کے ساتھ رومانوی سین کیسے کرسکتا ہوں؟
یہ بھی پڑھیں: اغوا برائے تاوان کیس،7 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
5 ماہ کی محنت کے بعد رضامندی
ہدایتکار نے کہا کہ سلمان خان فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ میں کام کرنے کے لیے تو راضی ہوگئے تھے لیکن وہ سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کرنے میں ہچکچا رہے تھے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے سلمان خان کو فلم میں سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کرنے کے لیے تقریباً 5 ماہ تک منایا اور پھر کہیں جاکر وہ راضی ہوئے۔
فلم کی کامیابی
واضح رہے کہ سال 2015 میں ریلیز ہونے والی سُپر ہٹ فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ 2015 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی تھی۔