مایوس نہ ہوں، آپ کے مقدمات کا انجام بھی میرے کیس جیسا ہوگا: جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی کا پی ٹی آئی رہنماوں کے لیے پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے رہنماوں کو گزشتہ شب 9 مئی کیسز میں سنائی جانے والی سزاؤں پر رد عمل جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کو حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ آپ کے کیسز کا بھی وہ انجام ہو گا جو میرے کا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا
پیغام کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ "تحریکِ انصاف کے بہادر شیروں، جنہیں 10، 10 سال کی قید ہوئی ہے، آپ میں سے کئی ہمارے مستقبل کے لیڈر ہیں۔ آپ نے مایوس نہیں ہونا۔ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہوگا جو میرے کیس کا ہوا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دور ہے، اور جمہوریت صرف کاغذوں میں باقی ہے۔ تحریکِ انصاف اور اس کے کارکنوں کو میرا سلام"۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے جرمانے کی رقم پوری دنیا کی آمدن سے بھی زیادہ: ’اس قدر رقم کے لیے کوئی الفاظ نہیں‘
سوشل میڈیا پر رد عمل
تحریکِ انصاف کے بہادر شیروں، جنہیں 10، 10 سال کی قید ہوئی ہے—آپ میں سے کئی ہمارے مستقبل کے لیڈر ہیں۔ آپ نے مایوس نہیں ہونا۔ مجھے بھی 23 سال کی قید ہوئی تھی، اور آپ کے مقدمات کا انجام بھی وہی ہوگا جو میرے کیس کا ہوا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر خود بھی ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔…
— Javed Hashmi (@JavedHashmiJH) July 23, 2025
عدالت کے فیصلے
یاد رہے کہ گزشتہ شب انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد اور محمود رشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا۔