چینی سستی نہ ہونے پر حکومت برہم، شوگر ملوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وارننگ

وفاقی وزیر کا شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ متعدد شوگر ملز سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحات کا ایجنڈا، 41 افسران کے پروموشن آرڈرز جاری
اجلاس کا مقصد
تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس کا مقصد چینی کی قیمتوں کی موجودہ صورتحال اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلوگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان کو شریعت کی ترجیح نظر انداز نہیں کرنی چاہیے: مولانا فضل الرحمان
صوبوں کی ہدایت
وزارت قومی غذائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ صوبے 24 گھنٹوں میں شوگر ریٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور فوڈ اتھارٹیز کے ذریعے کارروائی تیز کی جائے گی، چینی کی فراہمی میں شفافیت اور منصفانہ نظام اولین ترجیح ہے۔
حکومتی اقدامات
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گی، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو حکومت خود کارروائی کرے گی، غیر قانونی منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کرنے والی ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔