1 مئی واقعہ شریف، زرداری اور عاصم رجیم کی بنیاد تھی، معید پیرزادہ

انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے نو مئی کو لاہور میں جلاو گھیراو سے متعلق مقدمات کے فیصلوں پر سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری ، یکم مئی سے پنشن میں اضافے کا اعلان

معید پیرزادہ کا تبصرہ

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی معید پیرزادہ نے کہا کہ (عدالتی فیصلے کے ذریعے) جی ایچ کیو سے یہ سخت پیغام دیا گیا ہے کہ ہم کسی قسم کی نرمی نہیں دکھا رہے۔ تحریک انصاف کے ساتھ بات نہیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کو ریاست کے باغی ظاہر کرنے، ان کی سیاست ختم کرنے اور انہیں شکست خوردہ کرنے کا احساس دلایا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ان سے اچھی ڈیل لی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع

سیاست میں نکتہ چینیاں

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی 2023 دراصل شریف، زرداری اور عاصم رجیم کی بنیاد تھی۔ اس واقعے کو تحریک انصاف کو توڑنے، عدالتوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے اور دنیا کے سامنے ایک بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستانی پائلٹ پکڑنے کا دعویٰ ، پاکستان کی تردید

عدالتی سزائیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دو سال قبل نو مئی کو لاہور میں شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ دوسری جانب عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

کیس کی تفصیلات

خیال رہے کہ یہ مقدمہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہی چلایا گیا تھا اور رات گئے فیصلہ بھی وہیں سنایا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...