اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے؛ ہانیہ عامر

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل
لاہور (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر کیے گئے ودہرے قتل پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ سلمان اکرم راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ
اداکارہ ہانیہ عامر کا پیغام
اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں صرف ایک جملہ لکھا ہوا لیکن اس ایک جملے نے معاشرے کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب اور ایکزونوبل کے مابین لاہور کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کیلئے معاہدہ
ہانیہ عامر کا ایک طاقتور بیان
ہانیہ عامر نے جو تحریر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’’اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو معاشرے میں ایک بھی مرد زندہ نہ بچے‘‘۔
ہانیہ عامر کا موثر پیغام
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن پیغام بالکل واضح اور پُرتاثیر تھا، ان کا اشارہ بلوچستان واقعے کی جانب تھا۔