اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے؛ ہانیہ عامر
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل
لاہور (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر کیے گئے ودہرے قتل پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطر 2026 کے لیے 24 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے پر رضامند ہوگیا
اداکارہ ہانیہ عامر کا پیغام
اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں صرف ایک جملہ لکھا ہوا لیکن اس ایک جملے نے معاشرے کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا، سرکاری ہسپتالوں میں اینجیوپلاسٹی کا آغاز ہو گیا
ہانیہ عامر کا ایک طاقتور بیان
ہانیہ عامر نے جو تحریر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’’اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو معاشرے میں ایک بھی مرد زندہ نہ بچے‘‘۔
ہانیہ عامر کا موثر پیغام
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا لیکن پیغام بالکل واضح اور پُرتاثیر تھا، ان کا اشارہ بلوچستان واقعے کی جانب تھا۔








