عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں تو ہی صحیح وارث بنیں گے : رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کی عمران خان کے بیٹوں کے بارے میں رائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے اگر گرفتار ہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا ہے مذاکرات انہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے،وکیل فیصل چودھری
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس بات کا گلہ نہ کریں کہ عمران خان کے بیٹوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ عمران خان کے بیٹے اگر گرفتار ہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے۔ آج مریم نواز وزیراعلیٰ بنی ہیں تو وہ اس بات پر بیٹھی کہ وہ بہت زیادہ قابلیت رکھتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان سے زیادہ قابل لوگ پارٹی میں ہوں، لیکن جس دن وہ اپنے والد کے ساتھ آ کر گرفتار ہوئی تھیں، یہ چیزیں سیاست میں کوالیفائی کرتی ہیں۔ ایئر پورٹ پر دونوں باپ بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کیلئے آئے صحافیوں کی نوازشریف سے ملاقات لیکن بھارت واپس پہنچ کر کیا کچھ بتایا؟ آپ بھی جانئے
رانا ثناء اللہ کی ذاتی رائے
ذاتی طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کے بیٹوں کو اس خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے، لیکن اگر یہ آتے ہیں اور عمران خان فیصلہ کرتے ہیں کہ میرے بیٹے آ کر میری پارٹی کو لیڈ کریں تو ہم تو اس حق میں ہیں۔ ان کو اعتراضات ہوتا تھا کہ مورثی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
آپ کوشش کریں کہ عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں، گرفتار ہوں گے تب ہی صحیح طور پر وارث بنیں گے۔ اگر آج مریم وزیراعلیٰ بنی بیٹھی ہے تو اس وجہ سے نہیں کہ وہ بہت قابلیت رکھتی ہے، جس دن وہ اپنے والد کے ساتھ گرفتار ہوئی تھی، وہ چیزیں سیاست میں کوالیفائی کرتی ہیں۔
رانا ثناء اللہ pic.twitter.com/NlUFVfdIIx— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) July 23, 2025