محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے

جیل اصلاحات ایجنڈا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے مطابق محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تقرریں اور تبادلے
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عمر فاروق کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔
محمد جہانگیر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ اوکاڑہ کا اضافی چارج سونپا گیا۔ اسی طرح عدیل اکرم چیمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج واپس لیا گیا ہے۔