پاکستان مشن اقوام متحدہ نیویارک سے 2 سفارتی افسروں کا تبادلہ

الوداعی تقریب کا انعقاد
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) پاکستان مشن نیویارک سے تبدیل ہونے والے دو سفارتی افسروں رابعہ اعجاز اور جبران خان درانی کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان کے لیے مذکورہ افسروں کی خدمات، ان کی لگن، عزم اور کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی دعووں کے باوجود چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو پر برقرار
سفير عاصم افتخار احمد کا پیغام
افتخار عاصم کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی ماحول میں کام کرنے کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔ دونوں افسروں نے مشن میں اپنی مدت ملازمت کے دوران پوری طرح سے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ کے بعد ایف آئی اے کی کارروائیاں، مزید 2 ملزم کامونکی اور پسرور سے گرفتار
نائب مستقل مندوب کی موجودگی
پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے سبکدوش ہونے والے اہلکاروں کی بے مثال خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے محمد عمران کو مشن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے پیشرؤں کے عظیم کام کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔
شکریہ اور ترقی کی خبریں
جبران خان درانی اور رابعہ اعجاز نے مستقل مندوب اور مشن کے دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران فرائض کی انجام دہی میں ان کے ساتھ تعاون کیا۔ واضح رہے کہ مس رابعہ اعجاز کو سیکنڈ سیکرٹری سے فرسٹ سیکرٹری میں ترقی دی گئی ہے۔ دونوں افسر نئی تقرریوں کے لیے وزارت خارجہ کو رپورٹ کریں گے۔