عمران خان کے بچوں قاسم اور سلیمان کی امریکی سفارتکار رچرڈ گرنیل سے ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
واشنگٹن (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے بچوں قاسم اور سلیمان سے امریکی سفارتکار رچرڈ گرنیل نے ملاقات کی ہے جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ تصویر کے ساتھ رچرڈ گرنیل نے کیلیفورنیا میں دونوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ مضبوط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا
اسد ملک کا بیان
اس ملاقات کے بعد اسد ملک نے لکھا کہ "پاکستانی امریکن پبلک افیئر کمیٹی کی درخواست پر قاسم اور سلیمان سے ملاقات کرنے کا شکریہ، ہم عمران خان کی رہائی کے لیے آپ کی مخلصانہ قیادت کی تائید کرتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا: ‘ہمیں امید ہے کہ علی امین گنڈاپور اس بار ہمیں مایوس نہیں کریں گے’
سوشل میڈیا میں گفتگو
Thank you for meeting Sulaiman and @Kasim_Khan_1999 upon the request of @PAKPAC. We appreciate your sincere leadership in working towards releasing #imrankhanPTI https://t.co/3SkbNIQjEc
— Asad Malik (@AsadMalik523) July 23, 2025
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے کشیدہ تعلقات، نریندر مودی نے بھارتی عوام سے ”خصوصی اپیل” کر دی
امریکی سفارتکار کا جواب
اس پر امریکی سفارتکار نے جوابی ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ "آپ کا شکریہ، ہم اس معرکہ میں ساتھ ہیں۔"
Thank you!
We are in this fight together. https://t.co/0ZCqlRFtCb— Richard Grenell (@RichardGrenell) July 23, 2025
قاسم اور سلیمان کا سفر
یادرہے کہ پاکستان میں علمیہ خان نے اعلان کیا تھا کہ قاسم اور سلیمان، عمران خان کی رہائی کی تحریک کے لیے پاکستان آرہے ہیں لیکن بعد میں کچھ تجزیہ نگاروں نے بتایا کہ وہ شاید پاکستان تو نہیں لیکن امریکہ ضرور جا رہے ہیں اور اب ان کی کیلیفورنیا میں اس ملاقات کی تصدیق ہوگئی۔








