کورلوش عثمان کے فینز کے لیے بری خبر، براق اوزچیویت کا سیریز کو خدا حافظ، وجہ بھی سامنے آگئی

براق اوزچیویت نے 'کورلوش عثمان' کو الوداع کہہ دیا
استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلوش عثمان‘ کے مرکزی کردار براق اوزچیویت (عثمان بے) نے سیریز کو الوداع کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ، ویڈیو وائرل
اداکار کی نئے سیزن کے لیے قیمت کا مطالبہ
ترکش میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت نے نئے سیزن کے لیے فی قسط 4 ملین (40 لاکھ) ترک لیرا کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ فکر، قربانی اور اتحاد کا مقدس وقت ہے، دعا ہے یہ مبارک موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک افواج کا پاکستانی عوام کے نام پیغام
اختلافات اور سوشل میڈیا پر ان فالو
رپورٹس کے مطابق اس مطالبے کے بعد ڈائریکشن ٹیم اور براق اوزچیویت کے درمیان اختلافات سامنے آئے، حتیٰ کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے فلیٹ میں شامل 34 میں سے 17 طیارے گراونڈ، کروڑوں ڈالر کا نقصان
انسٹاگرام پر چھوڑنے کا اعلان
تاہم اب براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک سٹوری میں سیریز چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
براق اوزچیویت نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سٹوری میں لکھا کہ ’الوداع کہنا ایک عظیم خوبی ہے‘، ترکش اداکار نے ناظرین کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کی اصل وجہ کیا ہے؟
متبادل اداکار کی تلاش
فی الحال پروڈکشن ٹیم کی جانب سے براق اوزچیویت کے متبادل ’عثمان بے‘ کے کردار کیلئے کسی اداکار کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔
براق اوزچیویت کی کامیابیوں کا ذکر
واضح رہے کہ براق اوزچیویت نے کورلوش عثمان کے 6 سیزن میں ’عثمان بے‘ کا کردار بخوبی نبھایا ہے، دوسری جانب براق اوزچیویت کو ترکیے کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل کیا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق براق اوزچیویت اس سے قبل کورلوش عثمان کی فی قسط 40 ہزار یورو معاوضہ لے رہے تھے جبکہ دیگر کاسٹ کا فی قسط معاوضہ 15000 سے 30000 یورو ہے۔