ڈونلڈ ٹرمپ: اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا چاہیے
ٹرمپ کا ایران کی جوہری تنصیبات پر موقف
شمالی کیرولینا (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کی کہانی: خاموشی کا دور ختم ہوگا
شمالی کیرولینا میں تقریر
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدارتی الیکشن کی مہم کے دوراں ریاست شمالی کیرولینا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا
ٹرمپ کا بائیڈن کے اقدامات پر تنقید
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے۔ ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں۔ پہلے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملہ کیا جائے، دیگر کو بعد میں دیکھیں گے۔
بائیڈن کا ردعمل
امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اسرائیل کی طرف تقریباً 200 ایرانی میزائل داغنے کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اس طرح کے حملوں کی مخالفت کی تھی۔