حمائمہ ملک نے ایک فلمی ڈائیلاگ پر اپنی غلطی تسلیم کرلی، مفتی طارق مسعود

حمائمہ ملک کی فون کال

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مذہبی مبلغ مفتی طارق مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ حمائمہ ملک نے انہیں فون کرکے ’بول‘ فلم میں بولے گئے ڈائلاگ پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف آئی ٹی سٹی میں 5 عالمی یونیٹیوں کے کیمپس، فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی

غلطی کا اعتراف

مفتی طارق مسعود کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ حمائمہ ملک نے ’بول‘ نامی نامی فلم میں اپنے والد کو ایک ڈائلاگ بولا تھا کہ ’جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟‘ ان کے مطابق انہوں نے اداکارہ کے مذکورہ ڈائلاگ کے بعد سخت بیان اور رد عمل دیا تھا اور کہا تھا کہ اداکارہ کے مذکورہ ڈائلاگ سے بچے اور خصوصی طور پر بچیاں اپنے والدین سے باغی ہو رہی ہیں اور بچوں کو باغی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع، تنخواہ داروں پر انکم ٹیکس کم کرنے کیلئے بات ہوگی

حمائمہ ملک کی وضاحت

مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ان کا بیان سننے کے بعد حمائمہ ملک نے مولانا طارق جمیل سے ان کا فون نمبر لیا اور انہیں کال کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکارہ کی اجازت سے ہی ان کی بات بیان کر رہے ہیں، حمائمہ ملک نے کچھ عرصہ قبل انہیں فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال

فلم کا اسکرپٹ اور ذمہ داری

مبلغ کے مطابق حمائمہ ملک نے اعتراف کیا کہ انہوں نے فلم میں غلط ڈائلاگ بولا، ان سے نا سمجھی میں غلطی ہوگئی لیکن اس میں ان کا قصور نہیں، اسکرپٹ کسی اور نے لکھا تھا۔ مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ حمائمہ ملک نے بتایا کہ ایسی فلموں کو کچھ این جی اوز مالی معاونت فراہم کرتی ہیں تاکہ سماج میں ایسی چیزیں پھیلائی جائیں۔

خدا کا خوف اور احساس

مفتی طارق مسعود نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ حمائمہ ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوا لیکن درحقیقت ان کی کوئی غلطی نہیں تھی، انہوں نے صرف اداکاری میں ڈائلاگ بولا، اصلی غلطی فلم کی کہانی لکھنے والے کی ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ حمائمہ ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اداکارہ کی جانب سے غلطی کے اعتراف سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ مسلمان کے دل میں ہمیشہ خدا کا خوف رہتا ہے.

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...