دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
نئی پاسپورٹ درجہ بندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں مختلف ملکوں کے پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی کردی گئی جس میں پاکستان کا شمار ایک بار پھر کمزور ترین پاسپورٹس میں شمار کیا گیا۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی باؤلر کگیسو ربادا کا منشیات کے استعمال کا اعتراف
سنگاپور کی طاقتور پاسپورٹ
ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق سنگاپور کے شہری 193 ممالک کا بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
جاپان اور جنوبی کوریا
دوسرے نمبر پر دو ایشیائی ممالک کے پاسپورٹس ہیں جن میں جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں اور ان ممالک کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے بجٹ کو غریب طبقے پر بوجھ قرار دے دیا
تیسرے نمبر کے ممالک
تیسرے نمبر پر 6 ممالک ہیں جن میں ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی شامل ہیں، ان ممالک کے شہریوں کے لیے 189 ممالک میں ویزا فری سہولت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد عمران خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
چوتھے نمبر کی رینکنگ
چوتھے نمبر پر بیلجیم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، سویڈن اور پرتگال کا پاسپورٹ ہے اور ان ممالک کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد 188 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے حکومت کو مطالبات تسلیم نہ کرنے پر سول نافرمانی کی دھمکی دے دی
پانچویں نمبر کے ممالک
پانچویں نمبر پر یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کا پاسپورٹ ہے اور ان ممالک کے شہری 187 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کریں گے.
یہ بھی پڑھیں: اگر پی ٹی آئی نظام کو گرانے کی کوششیں چھوڑ دے تو اسے ریلیف مل سکتا ہے، اینکر پرسن شہزاد اقبال کی خبر
امریکا کی رینکنگ
امریکا کا پاسپورٹ پہلی مرتبہ 10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔ بتایا گیا کہ امریکا ٹاپ 10 سے باہر نکلنے کے قریب ہے اور ایسا اس انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں کیلئے الیکٹرک بسوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل
یو اے ای اور دیگر ممالک
یو اے ای کے پاسپورٹ نے رینکنگ میں تیزی سے بہتری کی ہے اور ایک دہائی کے دوران 34 درجے بہتری کے بعد 8ویں نمبر پر ہے، چین کا پاسپورٹ بہتری کے بعد 60 نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کو ایک بار پھر مشکل صورتحال کا سامنا، کشیدگی میں اضافہ یا کمزوری کی صورت حال
پاکستان کی رینکنگ
پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے، پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلا دیش 94 ویں، شمالی کوریا 93 ویں، سوڈان 92 ویں، سری لنکا اور ایران 91 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے
پاکستانی پاسپورٹ کا مقام
مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 96 واں نمبر آیا اور اس پر 32 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔
کمزور ترین پاسپورٹس
پاکستان سے بھی کمزور پاسپورٹ عراق، شام اور افغانستان کا ہے اور ان کی رینکنگ بالترتیب 97، 98 اور 99 ہے.








