ملازم ہی شوروم سے ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کی جیولری اور نقدی چوری کر کے فرار
چوری کی بڑی واردات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اچھرہ کے علاقے میں چوری کی ایک بڑی واردات سامنے آئی ہے۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کی مثال درست ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے والے مویشیوں کو چارے کی فراہمی شروع کر دی
ملازم کی چوری کی کہانی
شوروم سے ملازم افتخار نے ہی ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کی جیولری اور نقدی چوری کرلی۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق ملازم افتخار نے شوروم میں داخل ہو کر 110 تولہ سونا، 10 لاکھ روپے کی نقدی، اور اسلحہ چوری کیا۔ چوری کی یہ تمام کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لی ہے۔
پولیس کی کاروائی
پولیس نے شوروم کے مالک نواب قریشی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے نقدی اور سونا برآمد کیا جائے گا۔








