ملازم ہی شوروم سے ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کی جیولری اور نقدی چوری کر کے فرار
چوری کی بڑی واردات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اچھرہ کے علاقے میں چوری کی ایک بڑی واردات سامنے آئی ہے۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کی مثال درست ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور پر تبصرہ کرنے والے بھارتی پروفیسر علی خان محمود آباد کون ہیں اور اس وقت کس حال میں ہیں ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ملازم کی چوری کی کہانی
شوروم سے ملازم افتخار نے ہی ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کی جیولری اور نقدی چوری کرلی۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر 1968ء تک انڈیا سے صرف دلاسہ ملا کہ صبر کریں انتظار کریں، میں نے بالآخر والد صاحب سے کہہ دیا اب آپ اپنی خوشی کر سکتے ہیں
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق ملازم افتخار نے شوروم میں داخل ہو کر 110 تولہ سونا، 10 لاکھ روپے کی نقدی، اور اسلحہ چوری کیا۔ چوری کی یہ تمام کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کر لی ہے۔
پولیس کی کاروائی
پولیس نے شوروم کے مالک نواب قریشی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے نقدی اور سونا برآمد کیا جائے گا۔








