ماڈل ٹاؤن لاہور میں روزانہ ”فین فٹ بال کلب“ کھیلنے جاتے میرا مقصد کھیلنا کم بچوں کی کمپنی زیادہ تھی، ایک دن سست کھیلاتو عمر بولا”یار ابو! دھیان کریں“

مصنف: شہزاد احمد حمید

قسط: 237

آج بھی صوفی سے ان بچوں کا پیار اور محبت پہلے جیسی ہی ہے۔ عمر سکول میں ٹیچرز کو تنگ کرتا اور روتا تھا۔ ایک روز احمد اپنی تو تلی زبان میں کہنے لگا؛”ابو امل(عمر) کے ساتھ کل میں بھی کول(سکول) جاؤں گا۔“ وہ گیا لیکن 10 بجے ہی سکول سے فون آیا کہ احمد بہت رو رہا ہے۔ خیر میں سکول پہنچا تو احمد کا بھوک سے برا حال تھا، میں اسے گھر لے آیا۔

احمد کی پسندیدہ چیزیں

احمد پھلوں خاص طور پر سیب اور آم کا بہت شوقین تھا۔ اس کی ماں نے اسے یہ پھل دئیے تو اس کی جان میں جان آئی۔ میں تو اسے اکثر کہتا تھا ”احمد تمھیں کسی پھل والے کے گھر پیدا ہونا چاہیے تھا۔“ اسے شاید میری نظر ہی لگی کہ اُس نے پھل کھانا ہی چھوڑ دیا۔ بڑی مشکل سے وہ فروٹ چاٹ ہی کھا لے تو اس کی ماں کو کچھ سکون مل جاتا تھا۔

احمد کی کامیاب زندگی

اس نے بیکن ہاؤس یونیورسٹی لاہور سے فنانس میں گریجویشن کی اور اب ما شاء اللہ اپنے کاروبار سے مطمئن اور خوشحال ہے۔ وہ مرسیڈیز، بی ایم ڈبلیو، اوڈی اور لینڈ کروزر موٹروں میں ڈیل کرتا ہے۔ احمد کی شادی مریم سے ہوئی۔ وہ بھی سلیقہ شعار بچی ہے۔ ان دونوں کی ایک بیٹی، میری، دادی اور تایا عمر کی جان “امیرہ احمد” اب پونے دو سال کی ماشاء اللہ ہو گئی ہے۔ اللہ اسے اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے اور ماں باپ کے لئے وہ باعث فخر ہو۔ آمین۔

عمر کا سفر

عمر صاحب نے ایف سی کالج سے اکنامکس میں گریجویشن کرکے امریکہ چلے گئے۔ وہاں اس نے نیٹ ورکنگ میں ڈپلوما کیا اور اب گولڈ اور ہیروں کا کاروبار کرتا ہے۔ اس جیسے تابعدار بچے کم کم ہی ہیں۔ میں جب بھی امریکہ جاتا ہوں وہ میرا wallet چھپا دیتا ہے۔ کہتا ہے؛”ابو یہاں پاکستان سے آئے ڈالر نہیں چلتے ہیں۔“ اس کی تابعداری اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ہمیں ایسی فرماں بردار اولاد سے نوازا ہے۔

عمر کی یادیں

سچی بات یہ ہے کہ عمر کی کمی ہمیں ہر وقت محسوس ہوتی ہے۔ اس کی ماں تو اس کا اظہار روز ہی برملا کرتی ہے جبکہ میں سب کے سامنے بڑا کمپوز رہتا ہوں لیکن تنہائی میں یاد کرکے اکثر اپنی آنکھیں نم کر لیتا ہوں۔ عمر صاحب اللہ دنیا جہاں کی نعمتوں سے تم دونوں بھائیوں کو نوازے۔ آمین۔ ہمیشہ ایک دوسرے کے بازو بنے رہو اور محبت اور پیار سے رہو۔ ایک روز عمر نے اپنی ماں سے کہا؛”امی میں تو احمد کا بھی بہت مشکور ہوں اس نے میری کمی بھی پوری کی ہوئی ہے۔“

عمرہ کی سعادت

جنوری 2023 ء میں دونوں بھائیوں نے عظمیٰ اور مجھے عمرہ کرایا۔(تفصیل آنے والے باب میں ملے گی۔)اللہ انہیں دنیا جہاں کی نعمتوں سے نوازے۔ آمین۔

فٹ بال کی کھیل

ماڈل ٹاؤن لاہور میں یہ روزانہ ”فین فٹ بال کلب“ فٹ بال کھیلنے جاتے تو میں بھی ان کے ساتھ فٹ بال کھیلتا۔ سب سے عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے مجھے سب سے آخر میں ہی کسی ٹیم میں شامل کیا جاتا تھا۔ میرا مقصد فٹ بال کھیلنا کم اور بچوں کی کمپنی زیادہ تھی۔ مجھے یاد ہے ایک دن میں ذرا سست کھیل رہا تھا۔ عمر کہنے لگا؛یار ابو! دھیان کریں۔“ آج ان دنوں کو یاد کر کے خوب ہنستا ہوں مگر عمر کی دوری اداس کر دیتی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...