اے جی آفس نے لاہور میں سرکاری ادائیگی اور بلوں کی پیمنٹ کا آن لائن نظام نافذ کر دیا

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا نیا آن لائن نظام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی طرف سے لاہور میں سرکاری ادائیگی اور بلوں کی پیمنٹ کا آن لائن نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ ماہ رواں کے آخر تک اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں کی انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں، شیر افضل مروت

نگرانی اور ہدایات

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس مقبول احمد گوندل کی ہدایت پر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نامانہ گل رخ فرید ذاتی طور پر آن لائن بلنگ سلوشن اور مائیکرو پیمنٹ گیٹ ویز کے نظام کی نگرانی کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی

نظام کا مقصد

اس نظام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، مینول سسٹم کے دوران ہونے والی غلطیوں کو کم کرنا اور دفتری کاروائی میں کاغذ کے استعمال کو کم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی

تربیتی سیشنز

اس نظام پر کامیابی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب فائقہ خورشید کی زیر نگرانی 250 سے زیادہ محکموں کے ڈرائنگ اینڈ ڈسپرسنگ آفیسرز کے لیے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

آن لائن بلنگ سسٹم کی خصوصیات

ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل رولز اقصیٰ لودھی نے کہا کہ آن لائن بلنگ سسٹم الیکٹرانک بلوں کی تیاری، انتظام اور نگرانی کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو سرکاری محکموں اور شہریوں کی خدمات کے درمیان میں محفوظ اور خودکار ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ نظام نہ صرف تاخیر یا ناکامی کو روکے گا بلکہ عوامی سیکٹر میں کارکردگی، شفافیت اور جواب دہی کو بھی فروغ دے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...