لیہ میں طوفانی بارش، میونسپل کارپوریشن اور ستھرا پنجاب ٹیم کی محنت سے چند گھنٹے میں شہر صاف

طوفانی بارش کے باوجود لاہور کی صفائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لیہ میں رات بھر طوفانی بارش کے باوجود میونسپل کارپوریشن اور ستھرا پنجاب ٹیم کی محنت کے ذریعے چند گھنٹوں میں شہر کو صاف کر دیا گیا۔ لیہ کے تمام مرکزی روڈز سے نکاسیٔ آب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
شہر کے اندرونی روڈز کی صفائی
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لیہ شہر کے اندرونی روڈز کی صفائی صرف دو گھنٹے میں مکمل کی گئی۔ لیہ شہر میں ستھرا پنجاب اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں رات بھر نکاسی کے لیے متحرک رہیں۔ وزیراعلیٰ نے میونسپل کارپوریشن اور ستھرا پنجاب ٹیم کے عملے کو بارش کے باوجود کام کرنے پر شاباش دی ہے۔