راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی گرفتاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ کا بیان قلم بند، بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی
گرفتاری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق، بشارت راجہ راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر پہنچے تھے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
بشارت راجہ کا ردعمل
بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، اور وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔