جہلم ویلی؛ معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان نمایاں نمبرز سے پاس کرلیا۔
غلام مرتضیٰ کاظمی کی شاندار کامیابی
میرپور، آزادکشمیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان نمایاں نمبرز سے پاس کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
میٹرک امتحانات میں کامیابی
میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں 50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نے امتحان پاس کرکے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں نئی مثال قائم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل اور ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ گرفتار
تعلیم کا حقیقی مطلب
غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور، عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔
محنت اور لگن کی اہمیت
اگر جذبہ ہو تو عمر، مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی۔ نوجوان اگر محنت اور لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے۔ میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔









