کراچی میں شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا

کراچی میں دلخراش واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک شوہر نے اپنی بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے پہلی مرتبہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق بنارس فرنٹیئر کالونی میں ایک گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی۔ مقتولہ کی شناخت ملکیت بی بی کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے چھری کے وار سے قتل کیا اور ملزم فرار ہوگیا۔
حقیقت اور تفتیش
پولیس نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مقتولہ سات بچوں کی ماں ہیں اور ان کا شوہر فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں خاتون کے قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوتی ہے۔ قانون کارروائی کے لیے مقتولہ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔