جی سی، یو ای ٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ، غیر فعال کامرس کالجز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

اجلاس کی تفصیلات

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہائرا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی بڑی مصیبت میں پھنس گئے، مقدمہ درج ہو گیا

غیر ملکی یونیورسٹیوں کی دلچسپی

اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آف BRUNEL، یونیورسٹی آف GLOUCESTERSHIRE، یونیورسٹی آف LEICESTER اور دیگر یونیورسٹیوں نے پنجاب میں برانچ کیمپس کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ اجلاس میں پنجاب کے سرکاری کالجز میں بھی کالج مینجمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے "کے پی آئی" سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائس چانسلر کی کارکردگی کو "کے پی آئی" کے معیار پر جانچا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے انڈر پرفارمنگ کالجز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایسے نوجوان ہیں جو موت سے محبت کرتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی پر رضوان کا بیان

ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ تعلیمی اداروں میں اچانک جاکر حاضری، صفائی، معیار تعلیم اور دیگر امور چیک کرے گا۔ منسٹر ایجوکیشن کی زیر نگرانی ایجوکیشن ویجی لینس سکواڈ کی رپورٹ پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر معیار تعلیم کے لحاظ سے پنجاب کی یونیورسٹیوں کی گرین، بلیو، ییلو اور گرے رینکنگ مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے کس طرح اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ایران کے دفاعی نظام کو مفلوج کیا؟ ویڈیوز سامنے آگئیں

ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم

اجلاس میں سی ایم پنجاب ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں کے 19 ہزار سے زائد طلبہ وزیراعلیٰ پنجاب سکیم میں اپلائی کر چکے ہیں۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کا سٹریٹجک پلان /روڈ میپ 2025-29 کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم اور ادارہ جاتی بہتری ترجیح قرار دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں کیلئے الیکٹرک بسوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل

گورننس ریفارمز اور جدیدیت

پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں گورننس ریفارمز اور ادارہ جاتی خودمختاری لانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں تدریسی معیار، اختراعی تحقیق اور تخلیقی علم پر زوردیا جائے گا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دینا ترجیحات میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یونیورسٹیوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور گلوبل روابط بھی ترجیحات میں شامل کرنے پر غور کیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد

اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ ہائر ایجوکیشن کانفرنس کے انعقاد کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں غیر فعال کامرس کالجز سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...