سی سی ڈی کے نام پر تین پولیس اہلکاروں نے دو شہریوں کو اغوا کرکے گھروالوں سے لاکھوں روپے وصول کرلیے

پولیس اہلکاروں کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کے اہلکاروں نے سی سی ڈی کے نام پر واردات کی جس کا مقدمہ رائیونڈ تھانہ میں درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 47 افراد زخمی
مغوی شہریوں کا بدترین تجربہ
پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا۔ پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا جبکہ اہلکار دو شہریوں کو اغواء کرکے پچیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے لرزہ خیز قتل کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
دھمکیاں اور زبردستی اعتراف
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
تفتیش کا عمل جاری
پولیس نے کہا کہ تینوں پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اہلکاروں کے موبائل فون قبضہ میں لیکر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔